‫‫کیٹیگری‬ :
12 March 2019 - 23:40
News ID: 439975
فونت
آیت الله نوری همدانی:
حضرت آیت الله نوری همدانی نے اس بیان کے ساتھ کہ دشمن ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کی کوشش میں رہتا ہے کہا : ملک کو صرف دینی اصول کے تحت ہی ادارہ کیا جا سکتا ہے ۔

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله نوری همدانی نے انجمن اصول حوزہ کے ممبر اور سربراہ سے ملاقات میں علم اصول فقہ کی اہمیت و و سعت اور صفوی دور میں اخبارگری تحریک شروع ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : دشمن ہمیشہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پھیلانے کی کوشش میں رہتا ہے ، اسی وجہ سے جب صفویہ زمانہ میں تشیع کی شان دیکھی تو اخباری تحریک کو پیدا کی تا کہ اصولیوں سے مقابلہ کرے اور تحریک دین کو کنارہ کر دیا جائے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ اخباریوں نے اصولی مباحث میں دینی احکام کے تحت بہت ساری بدعت ایجاد کی ہے بیان کیا : صفوی زمانہ میں تمام حوزات علمیہ میں اخباریوں کے ہاتھ میں چلا گیا تھا اور علماء پوشیدہ طور سے اصولی مباحث بیان کرتے تھے ۔

 مکتب اہل بیت علیہم السلام کا ایک فائدہ علماء و مجتہدین کی تربیت جانا ہے اور بیان کیا : اہل بیت علیہم السلام اس کام کو انجام دیتے تھے تا کہ اس کے ذریعہ انحرافات سے استدلالی صورت میں بحث کی جائے ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے بیان کیا : اس وقت ہم لوگوں کی موجودہ فقہ وہ ناب فقہ ہے کہ جو معصومین علیہم السلام کے زمانہ سے ہم لوگوں تک پہوچی ہے ؛ تمام معصومین علیہم السلام مختلف راستہ کے ذریعہ اپنے شاگردوں کو علم اصول و علم استنباط احکام فقہی کی طرف تشویق کرتے تھے ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی ہے :ممکن ہے کہ انسان ایک مقام پر دینی حکم سے بے خبر ہو ، اسی وجہ سے ایسے مقام پر علم اصول بہت مفید ہو سکتا ہے ، کیوں کہ اصولی اصول سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی تکلیف کو جان لے گا ؛ آج ہم کو جان لینا چاہیئے کہ حوزات علمیہ میں جو علوم آج رائج ہے وہ اہل بیت علیہم السلام کے زمانہ سے ہم لوگوں تک پہوچی ہے ۔

انہوں نے اس بیان کے ساتھ کہ موجودہ صدی میں علم اصول فقہ بہت ہی رونق حاصل کی ہے ، آیت الله بروجردی کی فقاہت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : وہ اپنے فقہ و اصول کے درس میں مسائل کے تاریخی سفر کو بیان کرتے تھے تا کہ آئمہ معصومین (ع) کے نظریہ سے آگاہی حاصل ہو سکے ؛ آج بھی ہم لوگوں کو جان لینا چاہئے کہ جب تک آئمہ علیہم السلام کے نظریہ کو صحیح سے نہیں جان لے نگے علوم دین پر تسلط حاصل نہیں ہو پائے گی ۔

حضرت آیت الله نوری همدانی نے علم اصول کی قدردانی کے لئے ایک روز معین کرنے کی ضرورت کی تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ بزرگ و اہم علم جیسے اصول ، فقہ ، تفسیر اور کلام کے لئے روز مشخص و معین کریں تا کہ اس روز ان علوم کی قدردانی کی جائے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ تمام علوم ، دینی علوم سے نشأت پائی ہے بیان کیا : تاریخ پر غور کرنے سے اس نتیجہ پر پہوچا جا سکتا ہے کہ مغرب کی تمام ترقی مسلمان مفکرین کے مرہون و منت ہے ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ ملکوں کو ادارہ کرنا صرف دینی اصول سے ہی ممکن ہے بیان کیا : انقلاب اسلامی دینی علوم سے حاصل ہوئی ہے اور ہم لوگوں کو چاہئے کہ دینی علوم کی نگہداری اور اس کی حفاظت کا خیال رکھا جائے ۔/۹۸۹/ف

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬